• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ پاناما کے جہاز سے ٹکرا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین مصری بندرگاہ پورٹ سعید کے قریب پاناما کے مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور امریکی طیارہ بردار جہاز کا نظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات11 بج کر 46 منٹ پر پیش آیا جب 1 لاکھ ٹن وزنی طیارہ بردار جہاز  53 ہزار ٹن وزنی مال بردار جہاز سے ٹکرایا۔

حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے 2 مہینے میں اس طیارہ بردار بحری بیڑے کو پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل اسی طیارہ بردار بیڑے سے اڑنے والا ایف 18 ہارنیٹ فرینڈلی فائر کے نتیجے میں تباہ ہو گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید