• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ

ایلون مسک— فوٹو بشکریہ رائٹرز
ایلون مسک— فوٹو بشکریہ رائٹرز

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے۔

ایلون مسک نے مسکراتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کو مشورہ دیا کہ امریکا کو اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے امریکی سرکاری اداروں کے خاتمے اور اخراجات کم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ پرانی امریکی بیوروکریسی کو ختم کرنا ہو گا، حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالرز سے زیادہ کمی ممکن ہے۔

دوسری جانب دبئی نے ایلون مسک کی ’بورنگ کمپنی‘ کے اشتراک سے ’دبئی لوپ‘ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نقل و حمل کا یہ زیرِ زمین نظام شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید