• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 112 کروڑ مالیت کا گفٹ مل گیا

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر 112 کروڑ روپے مالیت کا گفٹ مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے بہت ہی مہنگا گفٹ ارسال کیا ہے۔

جیل سے بھیجے گئے ایک اور رومانوی خط میں سوکیش چندرشیکھر نے 112 کروڑ روپے مالیت کا پرائیویٹ جیٹ اداکارہ کو تحفے میں دینے کا انکشاف کیا۔

مالی فراڈ کے الزام میں کئی برس سے جیل میں موجود 36 سالہ قیدی نے خط کے ذریعے جیکولین فرنینڈس کو بھیجے گئے تحفے کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کو خاص طور پر بھجوائے گئے تحفے پر ’جے ایف‘ درج ہے، خط میں سوکیش نے لکھا کہ یہ کیسے ممکن ہے ویلنٹائن ڈے پر میں تمہیں سرپرائز نہ دوں، تمہارا تحفہ گلف اسٹریم جیٹ ہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا کہ جیٹ کا رجسٹریشن نمبر بھی حیرت انگیز طور پر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے، یہ تحفہ اس لیے ہے تاکہ تم اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا باآسانی سفر کرسکو۔

سوکیش چندر شیکھر نے خط میں یہ بھی کہا کہ میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس تحفے سے تمہیں کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کوئی بھی تم سے اس جیٹ سے متعلق سوال نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جیٹ میں نے جرم کی کمائی سے نہیں لیا، اس جیٹ کو میں پہلے ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر کررہا ہوں اور گفٹ ٹیکس بھی دے رہا ہوں، اس اقدام کے بعد یہ مکمل طور پر قانونی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید