• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں افغانستان کو 144 رنز سے شکست ہوگئی۔

لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان ٹیم کو آؤٹ کلاس شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کےلیے 315 رنز کا ہدف دیا، اننگز کی خاص بات حسین طلعت، محسن ریاض اور عرفان خان کی نصف سنچریاں تھیں۔

تینوں کھلاڑیوں نے افغان بولرز کے سامنے بالترتیب 70، 61 اور 57 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 38 اعشاریہ 4 اوورز میں 170 رنز تک محدود رہی۔

افغانستان ٹیم کل صبح لاہور سے کراچی کےلیے روانہ ہوگی، جہاں وہ اپنا اگلا گروپ میچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی خبریں سے مزید