کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم 49.3اوورز میں 242 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ جس میں 170 ڈاٹ گیندیں کھیلی تھیں۔ مچل سینٹنر اور بریسویل نے 120 گیندوں میں سے پاکستانی بیٹر 75 گیندوں پر کوئی رن نہیں بناسکے۔ دونوں اسپنرز کے پہلے17 اوورز میں ایک چوکا لگا۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 353 رنز ہدف کے تعاقب میں 113 ڈاٹ گیندیں کھیلی تھیں۔ دریں اثنا فائنل میں ناکامی کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جن اسپنرز کی مدد سے ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی تھی انہیں نظر انداز کرنے کا نتیجہ مل گیا۔ ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز پر بھروسا کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فاسٹ بولرز کو تیاری کا موقع نہیں مل سکا۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ایک اچھے اسپنر کی کمی محسوس ہوگی۔