• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے پلاٹس کے وعدے صرف دعوے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہوگیا۔کیمبریج میں ڈاکٹر علی باجوہ نے ارشد ندیم کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا، امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ دریں اثنا ء ایک انٹر ویو میں ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کیے گئے پلاٹس کے تمام وعدے صرف دعووں تک محدود رہے، حقیقت میں انہیں صرف نقد انعامات ہی ملے۔ خیال رہے کہ سرکاری حکام اور تاجروں نے ارشد ندیم کو کروڑوں روپے، پلاٹس اور دیگر انعامات دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید