کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے تیسرے راؤنڈ کے آخری روز بقائی کرکٹ گرائونڈ پر زون چھ نے زون سات کو ایک وکٹ سے جبکہ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون تین نے زون دو کو 151 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ اس طرح زون چھ کے دو میچز میں 18پوائنٹس ہوگئے ہیں۔