• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹرز اسنوکر: آصف کامیاب، شاہد کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مردوں کی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ماسٹرز کیٹگری کے لاسٹ 24 راؤنڈ میں محمد آصف نے ویلز کے ٹونی مورگن کو 0-3 سے شکست دے دی۔ لاسٹ 16 میں قطر کے بشار عبدالمجید نے پاکستان کے شاہد آفتاب کو زیر کیا۔ دریں اثنا منگل کو انڈر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ شروع ہوگئی۔پہلے دن پاکستان کےحسنین اختر نے قطر کے عبداللہ المسلح کو ہرادیا۔
اسپورٹس سے مزید