• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، آج سونے 4700 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 430 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 50 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 883 ڈالرز فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید