معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے والد ایرول مسک ایک مرتبہ پھر اپنے عجیب و غریب بیانات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ کی جنس کے حوالے سے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے۔
ایرول مسک نے انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما خاتون نہیں مرد ہیں، بارک اوباما عجیب شخص ہیں جنہوں نے ایک آدمی سے شادی کی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ بارک اوباما ایک عجیب آدمی ہیں جس کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرول مسک کی اس بات پر انٹرویو لینے والے میزبان نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرول مسک ایسے مضحکہ خیز دعوے کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بارک اوباما اور مشیل اوباما کی ملاقات 1989ء میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے 1992ء میں شادی کر لی تھی۔
بارک اوباما اور مشیل اوباما کی 2 بیٹیاں بھی ہیں جن کی عمر 23 اور 26 سال ہے۔
یاد رہے کہ بارک اوباما 2009ء سے 2017ء تک امریکا کے صدر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ایرول مسک نے انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے ایلون مسک کے لیے کہا کہ وہ اچھا باپ نہیں ہے۔
ایرول مسک نے کہا کہ ایلون مسک اپنے بچوں کی زندگیوں سے زیادہ تر غائب رہے ہیں۔