کوئٹہ /کراچی (آن لائن)صوبائی مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے گزشتہ روز شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر فریال تالپور نے امیر حمزہ کو صوبائی مشیر بلدیات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔صوبائی مشیر نے فریال تالپور کو گلدستہ پیش کیا،ملاقات میں پارٹی امور ،عوام کے مسائل ودیگر امور پر پر گفتگو ہوئی۔ امیر حمزہ نے بطور صوبائی مشیر پارٹی کی طرف سے ذمہ داریاں تفویض ہونے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا ہوئے کہا کہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق بلوچستان میں عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا،ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی شریک تھے۔