کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا قصاب حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھتے دکانوں میں ذبح خانے قائم کیے ہیں جبکہ قیمتیں بھی الگ الگ مقرر کر رکھی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی حسب روایت غیر فعال ہے ائیرپورٹ روڈ،نواں کلی،شہباز ٹاؤن،سریاب روڈ،ڈبل روڈ،پشتون آباد،خروٹ آباد،کاسی روڈ،جناح ٹاؤن، گوالمنڈی روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن،خروٹ آباد،جوائنٹ روڈسمیت گردوح نواح کےعلاقوں کے اکثر قصاب بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے فروخت کر رہے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرہے جبکہ اکثر قصاب حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھتے بکرے اور دیگر جانورذبح کر کے دکانوں کے باہر لٹکادیتے ہیں جس میں سارا دن اٹھنے والی دھول مٹی جذب ہوجاتی ہے جبکہ بعض مقامات میں تو اکثر قصابوں نے تو دکانوں میں ذبح خانے قائم کر رکھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کے قصابوں نے گوشت کے الگ الگ ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ قصابوں کو سرکاری ریٹ کا پابند کرے اور بیمار، لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والےقصابوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔