• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے ، یوسف خلجی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ صوبے سے نفرتوں اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ نوجوان جن کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہیے تھی وہ بندوق اٹھائے ہوئے ہیں جو کسی بھی طرح صوبے اور ملک کے مفاد میں نہیں یہ بات انہوں نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ، رشید خان ناصر ، عمران خان ملاخیل ، حاجی باچا مہمند ، ثناء اللہ اور دیگر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان نفرتوں اور قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے ترقی کے حوالے سے دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہے ہمیں چاہیئے کہ تنازعات کو قبائلی روایات کے مطابق مل بیٹھ کرحل کریں ہمیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قبائلیت اور سیاست کو الگ الگ کرنا ہوگا کیونکہ جب تک یہ دونوں الگ نہیں ہوں گی ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
کوئٹہ سے مزید