• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کرسمس ٹریز اور سجاوٹ کے سامان سے گھروں کو سجانے میں مصروف ہیں۔ مارکیٹس میں کرسمس ٹریز کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا سمیت دیگر آرائشی سامان کی دکانوں پر رش ہے۔کرسمس ٹری کی سجاوٹ ہو یا بچوں کے لیے تحفے، جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آ رہا ہے مسیحی برادری کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔بڑوں کے ساتھ بچے بھی کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ سے مزید