• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ خدمت خلق کی جماعت ہے ،حافظ ادریس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حافظ ادریس نے سریاب ٹاؤن کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت خلق کی جماعت ہے جس کا منشور عوام کی فلاح و بہبود پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا خدمت کا مشن اس وقت عوام میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل کررہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی پہلے سے زیادہ بہتر اور منظم انداز میں خدمت کریں گے ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہی نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے اس اہم موقع پر میر شکر خان رئیسانی ، بابر مغل ، محمد امجد اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے انتخابی سرگرمیوں اور عوامی رابطوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید