حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔
میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا جس کے بعد وہ پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
میچ کے دوران اور اس کے بعد کئی لوگوں کو عارفہ کی معصومیت اور خوبصورتی بھا گئی۔
عارفہ جنید انجم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔
پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے عارفہ کی شخصیت کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ وائرل شخصیات کو زیادہ اہمیت دیتی ہے جبکہ کھیلوں کے حقیقی ہیروز کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
کچھ صارفین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خاتون کیمرا مین کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔