امریکی اور روسی حکام کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس متوقع ملاقات میں روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر بات ہونے کا امکان ہے۔
یوکرین کے صدر کی جانب سے آنے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔