• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

Gudu And Sukhur Barrage Lower Level Flood
دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے،چشمہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر میں پانی کی آمد 2لاکھ14ہزار350 جبکہ اخراج 1لاکھ 58ہزار555کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ47ہزار830 جبکہ اخراج 2لاکھ17ہزار400کیوسک ہے ۔کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 72 ہزار اور اخراج 36ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزار243 جبکہ اخراج 2لاکھ 39ہزار 923کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین