• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید برف باری کے باعث 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ہوئے۔

مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

ادھر امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی سات انچ تک برف باری ہوئی۔ جنوب کے کچھ حصوں میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال ہے۔

امریکی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوانیا میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید