کل میں نے ایک تقریب میں عجیب نفسیاتی بندہ دیکھا، ڈوڈو نے بتایا۔
کیا وہ اپنے آپ سے باتیں کررہا تھا؟ میں نے دریافت کیا۔
نہیں، ڈوڈو نے جواب دیا۔
بے وجہ ہنس رہا تھا یا رو رہا تھا؟
نہ ہنس رہا تھا، نہ رو رہا تھا۔
کسی کو مارنے کو دوڑا؟
نہیں۔ سکون سے ایک جگہ بیٹھا تھا۔
بار بار ہاتھ دھو رہا تھا؟
یہ تو میں نے نہیں دیکھا۔
آخر تمھیں کیوں لگا کہ وہ نفسیاتی ہے؟
میں نے تنگ آکر پوچھا۔
ڈوڈو نے منہ بناکر کہا،
کیونکہ وہ فون کے بغیر بیٹھا ادھر ادھر دیکھ رہا تھا