کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف یلا ڈائز نے کہا ہے کہ 117روز میں قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔ اگلے دو ہفتوں تک پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔وہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ئی سی سی چیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ فینز کو چیمپینز ٹرافی میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا کرٹن ریزر اور افتتاحی تقریب اتوار کی شب لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی جس میں2017میں انگلینڈ میں ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں،آئی سی سی حکام ،سابق کھلاڑیوں ،سیاست دانوں اور ممتاز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کی چار ٹیمیں کراچی۔دو دبئی میں ہیں اور آسٹریلیا اور انگلینڈ ابھی پاکستان نہیں پہنچیں اس لئے ٹورنامنٹ میں شریک کسی ٹیم کے کسی کھلاڑی نے شرکت نہیں کی۔