• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے،  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔ 

اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ 

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید