امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچ گئے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق مارکو روبیو سعودی عرب میں روسی حکام سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کریں گے۔
مذاکرات میں قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ مذاکراتی عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں فوری مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اہم مذاکرات میں کسی یوکرینی نمائندے کی شرکت فی الحال واضح نہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین سے متعلق کسی ایسے مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے جن میں ہمارا ملک شامل نہ ہو۔