• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں 19 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا میں 19 ہزار سے زائد والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق رواں ماہ 3 سے 8 فروری کے دوران چلائی گئی انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

اس مہم کے دوران 64 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 59 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ مہم کے دوران 97 ہزار 743 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔

قومی خبریں سے مزید