• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا: سلمان خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی مصروفیات اور سونے کی روٹین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

دن میں صرف 2 گھنٹے سونے کا متعدد بار دعویٰ کرنے والے فنکار سلو بھائی نے ایک بار پھر کم سونے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں صرف دن میں 2 گھنٹے سوتا ہوں، 1 ماہ میں صرف ایک بار ایسا ہوتا ہے کہ میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کروں۔

59 سالہ سلمان خان نے مزید کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو اچھی طرح سوتا تھا کیوں کہ اس وقت میرے پاس کچھ خاص مصروفیات نہیں تھیں۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں لمبی فلائٹس کے دوران بھی سو جاتا ہوں کیوں کہ اس دوران آپ کر ہی کیا سکتے ہیں۔

فلم ’ٹائیگر‘ کے اداکار سلمان خان نے یہ بھی کہا ہے کہ میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی کبھی کبھار تھوڑی دیر کے لیے سو جاتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید