• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہری نے ملک کے مشہور پہاڑوں کو ہاتھوں کے بل سر کرلیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لوگ اونچائی پر چڑھنے کےلیے اپنی ٹانگوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن چین میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو کہ چین کے معروف پہاڑوں پر اپنے ہاتھوں سے چڑھنے کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے۔

38 سالہ اس شخص کا نام سن گو شان ہے اور اس نے ہاتھوں کے ذریعے کوہ پیمائی کی مشق مئی  2023 میں شروع کی۔ 

لیکن گزشتہ برس اس نے ایک یاد گار چیلنج کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وہ چین کے پچاس مشہور پہاڑوں کو  2025 کے موسم بہار تک سر کرلے گا اور ان پر اپنے ہاتھوں سے چڑھے گا۔ 

سن گو شان ایجوکیشن سسٹم کا ملازم رہا ہے اور اسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران صحت کی اہمیت کا اندازہ ہوا اور اس نے ہلیتھ ٹریننگ کے حوالے سے ایک منفرد انداز میں پیغام دینے کا فیصلہ کیا اور اپنے ملک کے خوبصورت پہاڑوں اور قدرتی مقامات پر جانے کا پروگرام بنایا۔

 سن گو شان نے اپنے غیر معمولی چیلنج کا آغاز مئی 2024 میں کیا، تاہم نومبر 2024 میں اسکا ایک کلپ وائرل ہوا جب وہ اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے ووڈانگ پہاڑی کی بلند ترین چوٹی ہیبٹ جو کہ 1,612 میٹر بلند ہے اس پر اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے چڑھ گیا۔ 

اس حوالے سے اسکا کہنا ہے کہ ہر چینی مارشل آرٹ کا خواب رکھتا ہے، جبکہ میں اپنے خصوصی شعبے کے ذریعے ملک کے پچاس مشہور پہاڑیوں کو اس موسم سرما میں سر کرنا چاہتا ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید