• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: انتہاپسند یہودی نے فلسطینی ہونے کے شبہے میں دو اسرائیلیوں پر فائرنگ کردی

میامی میں اسرائیلی باپ بیٹے کو فلسطینی سمجھ کر فائرنگ کرنے والا امریکی انتہا پسند یہودی مرداخئی برافمن(تصویر سوشل میڈیا)۔
میامی میں اسرائیلی باپ بیٹے کو فلسطینی سمجھ کر فائرنگ کرنے والا امریکی انتہا پسند یہودی مرداخئی برافمن(تصویر سوشل میڈیا)۔  

امریکا کے شہر میامی میں انتہاپسند یہودی نے فلسطینی ہونے کے شبہے میں دو اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ میامی بیچ پر اس وقت پیش آیا جب 27 سالہ یہودی مرداخئی برافمن نے گاڑی میں سوار اسرائیلی باپ بیٹے کا تعاقب کیا اور جب گاڑی سنگل پر رکی تو اس نے اپنے پستول سے کم از کم 17 فائر کئے۔

فائرنگ کے نتیجے دونوں اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لیکر اقدام قتل کا مقدم درج کرلیا۔ 

دوران تفتیش حملہ آور نے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کو دیکھ کر اس سے رہا نہ گیا اور بغیر کچھ سوچے سمجھے اندھادھند فائرنگ کردی۔ 

دوسری جانب حملے میں زخمی اسرائیلی شہری آری رابئی نے فائرنگ کو یہودیوں کے خلاف نسل پرستی کا شاخسانہ قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید