کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کرکے شہر کراچی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی جیسے موضوعات سرفہرست تھے، فاروق ستار نے کہا کہ مشترکہ دشمن کے خلاف متحد و منظم ہوئے بغیر شہر اور قوم کو ترقی کی جانب گامزن نہیں کیا جاسکتا ،مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔