لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مغلپورہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق تھانہ مغلپورہ پولیس نے چند روز قبل تھانہ مغل پورا کی حدود سے تین بکرے چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ دانیال اور اسکے ساتھی علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے