• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ علماء وفد میں مولانا حافظ اسد عبید، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا ظفراللہ شفیق، مفتی محمد رمضان سیالوی، حافظ کاظم رضا نقوی و دیگر علماء کرام و مشائخ شامل تھے،ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید