لاہور (خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،وزیراعظم دل پر پتھر رکھنے کی بجائے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔