پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 610 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج ساڑھے 54 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب 74 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 161 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 948 ارب روپے ہے۔