امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خودمختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں روسی مؤقف کو سنے گا۔
کیرل دیمتریف نے کہا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ آج کی بات چیت بہت اہم ہے، مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ امریکا و روس کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے لیے بہت اہم ہیں۔
دیمتریف نے کہا کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم مسائل حل کرنے والوں کی ٹیم ہے۔
دیمتریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل کےحل کی یہ اپروچ دنیا کے اس وقت کے مسائل کےحل کے لیے بہت ضروری ہے۔