کھپرو (نامہ نگار) جسقم کے چئیرمین ڈاکٹر میر عالم مری نے کھپرو میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتیاں اور ظلم کیا جارہا ہے اور ان کی جہدوجہد کو دبانے کے لئے ماروائے عدالت قتل ہو رہے ہیں ۔اُنہوں نے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کی وفات سے بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی مسائل دریائے سندھ کے پانی ،کالا باٖغ ڈیم، سندھی زبان اور دیگر پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اورڈویثرنل سطح پر ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔28؍اگست کو میرپورخاص میں ریلی نکالی جائےگی جبکہ 6اور7اگست کو سن میں جسقم سندھ کا اجلاس اور سیاسی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائےگی ۔اس موقع پر جسقم کے رہنما محمد حیات سمیجو ، بلاول راجڑ اور ہوشو پنہور بھی موجود تھے۔