• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری، قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں شائقین کی دلچسپی کےلیے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی گئی ہے۔ 

شائقین کےلیے 50 ہزار درہم والا پیکیج متعارف کراویا گیا ہے۔ چار میچز کیلئے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔ 

اس پیکیج کی چار انمول ٹکٹس کی قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ چاروں ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کی ہیں۔

انمول ٹکٹ پیکیج سے بھارت کے 3 میچز اور ایک سیمی فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ انمول پیکیج بھی آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔

ایک آن لائن کسٹمر زیادہ سے زیادہ صرف چار انمول ٹکٹس خرید سکتا ہے۔ چار انمول ٹکٹس خریدنے کےلیے دو لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید