• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں آئی سی سی ایونٹ ہونا کراچی اور پی سی بی کیلئے خوش آئند ہے، سرفراز احمد

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یہاں آئی سی سی ایونٹ ہونا کراچی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےلیے خوش آئند ہے۔

سرفراز احمد نے کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر گفتگو کی اور ماضی میں پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ یہاں آئی سی سی ایونٹ ہونا کراچی اور پی سی بی کےلیے خوش آئند ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ یہاں کی اچھی یادیں ہیں، 96ء کا ورلڈ کپ اسٹینڈز میں بیٹھ کر دیکھا تھا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے ہمیشہ کرکٹ کو سپورٹ کیا، چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھی لوگوں نے بہت پیار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ ایونٹ کےلیے ہمارے تینوں وینیوز شاندار تیار ہوئے ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید