• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پھر طیارہ حادثہ، 2 چھوٹے جہاز ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایئر پورٹ پر فضا میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، دونوں چھوٹے طیارے ایک انجن پر مشتمل تھے۔

دونوں جہازوں میں دو دو افراد سوار تھے، زخمیوں کی حالت کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید