بھارتی اداکارہ شیبا آکاش دیپ نے شاہ رخ خان کی اسکرین کے پیچھے کی خصوصیات بتا دیں۔
دنیا بھر میں مشہور اداکاروں کی کیمرے کے پیچھے والی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے مداح ہر وقت بے چین رہتے ہیں۔
اگر یہ سب کچھ اداکار کے ساتھ رہنے یا ان کے آس پاس رہنے والے انسان سے پتہ چل جائے تو مداحوں کو یقین ہو جاتا ہے کہ یہ سچ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شیبا آکاش دیپ نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کی زندگی کے حوالے سے بات کی ہے۔
شیبا آکاشدیپ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اب بھی جب ملتے ہیں تو بہت محبت اور عزت سے ملتے ہیں کہ انسان کو خود محسوس ہو کہ وہ بھی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو وہی عزت دے۔
اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان اگر آپ کو کمرے میں دور سے بھی دیکھیں تو وہ خود بہت احترام سے آپ سے ملنے آ جاتے ہیں، شاہ رخ خان بہت اچھے، شریف اور مہذب انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جانتے تھے کہ وہ اسٹار بنیں گے، وہ اپنی شرائط پر قائم رہے اور انہیں وہ سب کچھ ملا جو وہ چاہتے تھے۔
شیبا آکاش دیپ نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان اپنے کام اور جنون کی وجہ سے راتوں کو بھی جاگتے رہے ہیں۔