• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نشو کے سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید


پاکستانی اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔

نِشو کو حالیہ پاکستانی فلم باجی میں بھی دیکھا گیا ہے، وہ اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ ہیں اور ایک خوش مزاج و سماجی شخصیت کے طور  پر جانی جاتی ہیں، نِشو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو پسند کرتی ہیں۔

 اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لاہور کی ایک تقریب میں موجود ہیں اور ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے، انہوں نے حیدر سلطان کے ساتھ اپنے مشہور گانے وے سب توں سوہنیا پر پر فارم کیا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، کچھ نے ان کی انرجی کو سراہا ہے، جبکہ کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کچھ سرگرمیاں ایک خاص عمر کے بعد مناسب نہیں لگتیں، انہیں ایسے رقص سے گریز کرنا چاہیے، ایک اور  نے تبصرہ کیا ہے کہ عمر کے ساتھ لوگ مہذب اور سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن نِشو مزید بولڈ ہوتی جا رہی ہیں۔

ایک نیٹیزن نے دفاع میں کہا ہے کہ لوگ کیوں چاہتے ہیں کہ بڑی عمر کے افراد صرف عبادت کریں؟ جو ان کے دل میں آئے وہ کریں، ایسی سرگرمیاں عمر رسیدہ افراد کے لیے صحت مند ہوتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید