• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشو بیگم نے چوتھی شادی کا عندیہ دیدیا


ماضی میں شادی کی پیشکش کرنے والوں کو خبردار کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی کا عندیہ دے دیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں بتایا کہ انہوں نے 3 شادیاں کی لیکن صرف ایک تجربہ کم عمری کی وجہ سے تلخ رہا ورنہ دیگر دو شادیوں میں تو میں بیوہ ہوئی ہو، اللّٰہ کی مرضی آگے انسان تو کچھ نہیں کر سکتا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو چوتھی شادی بھی کر سکتی ہیں۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے شادیوں کے حوالے ایسے سوال کرتے ہیں جیسے اس دنیا کی واحد خاتون ہوں جس کی دوسری یا تیسری شادی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت لڑکیوں کی شادیاں جلد ہو جاتی ہیں اور میں بھی خوبصورت تھیں، اس لیے میری شادی جلد ہو گئی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب بھی مجھے شادی کی پیشکش موصول ہوتی ہیں اور اگر چاہیں، موقع ملے تو چوتھی شادی بھی کر سکتی ہوں۔

نشو بیگم نے کہا کہ شادی کے لیے صرف خوبصورتی یا جوانی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دیگر چیزیں جیسے گھر کو جوڑ کر رکھنے کا گُر، سلیقہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں انعام ربانی کے ساتھ ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور اس جوڑی کے درمیان 1976ء میں طلاق ہو گئی۔

اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو کہ 1982ء میں انتقال کر گئے تھے۔

بعد ازاں نشو بیگم نے 1986ء میں ہدایت کار جمال پاشا کے ساتھ شادی کی جو 2019ء میں انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید