• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورتی کا ٹائٹل جیتنے والی امریکی لڑکی کار حادثے میں ہلاک

کیڈانس فریڈرکسن— تصویر بشکریہ انسٹاگرام
کیڈانس فریڈرکسن— تصویر بشکریہ انسٹاگرام

خوبصورتی کا ٹائٹل جیتنے والی نوجوان امریکی لڑکی کار حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن 17 فروری کو فلوریڈا میں کار حادثے میں ہلاک ہوئیں، وہ کم عمری میں مِس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے کا ٹائٹل جیتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیڈانس فریڈرکسن ہائی وے پر خود گاڑی چلا رہی تھیں کہ اس دوران ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق کیڈانس فریڈرکسن کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی تھی، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کیڈانس فریڈرکسن کی والدہ کے مطابق حادثہ گھر سے 3 منٹ کے فاصلے پر پیش آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید