• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ نتاشا بیگ کورین اداکار سے شادی کی خواہاں


پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نتاشا بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کورین اداکار بے حد پسند ہیں، وہ کورین اداکار سے شادی کی خواہش مند ہیں۔

گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے میزبان و شائقین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی اور متعدد سوالات کے جواب دیے۔

گلوکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا مستقبل قریب میں شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں جب بھی شادی کروں کسی کورین اداکار سے کروں، مجھے بھی پہلے کوریا کے اداکار پسند نہیں تھے، میں بھی یہ سوچتی تھی کہ یہ کیا لڑکیوں جیسے لڑکے ہیں، مگر جب میں نے کورین ڈرامے دیکھنا شروع کیے تو مجھے بھی کورین اداکار اچھے لگنے لگے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ کورین ڈرامے دیکھ دیکھ کر اب مجھے بھی ہلکی پھلکی کورین زبان سمجھ آنے لگی ہے، میں نے اردو سے ملتے جلتے کچھ کورین الفاظ بھی دریافت کیے ہیں، کورین زبان کے کچھ الفاظ اردو اور میری مادری زبان بروشسکی سے ملتے جلتے ہیں۔

نتاشا بیگ نے اپنی پسند کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں کوریا کے کسی عام مرد نہیں بلکہ کورین اداکار سے ہی شادی کرنا چاہوں گی۔

شو کے دوران نتاشا بیگ نے اپنے پسندیدہ کورین اداکاروں اور مشہورِ زمانہ بینڈ بی ٹی ایس کے ایک گلوکار کا نام بھی بتایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید