حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دیں۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس سے ریڈکراس کے حوالے کی گئیں۔
ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس Shiri Bibas ، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز Oded Lifshitz شامل ہیں۔
چاروں یرغمالی اسرائیل بم باری میں مارے گئے تھے۔
اسرائیل نے ریڈ کراس کو لاشوں کی حوالگی کی تصدیق کر دی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی سے قبل سڑکوں پر ہجوم لگا رہا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے آج کے دن کو اسرائیل کے لیے بہت مشکل اور غم کا دن قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے گرفتار کیے گئے 64 فلسطینیوں کے مقام سے متعلق معلومات جاری کر دیں۔
کمال عدوان اسپتال کے گرفتار ڈائریکٹر حسان ابوصافیہ کی بھی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔