باجوڑ میں 4 سالہ بچی کے قتل میں ملوث قریبی رشتہ دار کو پولیس نے ایک دن بعد ہی گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، زیادتی کے بعد بچی کو پتھر مار کر قتل کر دیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔