• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم 23 فروری کو پاکستان سے نہیں جیت سکتی: مہا کمبھ میلے کے بابا کا دعویٰ


بھارتی مذہبی مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے انہوں نے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں تگڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

اس پاک بھارت میچ سے متعلق بھارتی شخصیت ابھے سنگھ نے غیر متوقع دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابا ابھے سنگھ  کا پاک بھارت مقابلے کے بارے میں کہنا ہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، یہ میرا کہنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو اس بار بھارت پاکستان کو نہیں ہرا سکتا، میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر بھارتی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھِڑ گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید