• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں گردوں کیلئے مہلک ثابت ہوسکتی ہیں، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں صحت، بالخصوص گردوں کیلئے مہلک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔ 

سوشل میڈیا اس قسم کے اکاؤنٹس سے بھرے پڑے ہیں جو گوشت پر مبنی خوراک کی تشہیر کرتے ہیں اور ایسی غذاؤں پر زور دیتے ہیں جو جانوروں کے گوشت سے تیار کی گئی ہوں جیسے اسٹیک، انڈے اور مکھن وغیرہ۔ 

اس قسم کی خوراک کی وکالت کرنے والے دعویٰ کرتے ہیں کہ ایسی غذائیں شروع کرنا صحت کےلیے مفید ہے اور یہ بشمول وزن میں کمی، معدے و آنتوں کے مسائل میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔

لیکن امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹرز اس سے اتفاق نہیں کرتے اور انھوں نے خبردار کیا کہ مذکورہ بالا غذائیں گردے کی پتھری کے خطرات کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ ایسی غذائیں اضافی ناکارہ فضلہ پیدا کرتے ہیں اور یہ گردے میں پتھری جیسی گانٹھیں بڑھاتی ہیں۔

بعض کیسز میں بڑی پتھری جسم سے پیشاب کے اخراج میں رکاوٹ کا سبب بھی بنتی ہے جو ممکنہ طور پر جان لیوا انفیکشن اور جسم کے انفیکشن سے لڑنے کی قوت میں کمی جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے ایک مریض کے حالیہ کیس کے بارے میں بتایا جس نے سوشل میڈیا پر اس قسم کی خوراک کی تشہیر دیکھ کر اس پر عمل کیا جس کے نتیجے میں وہ بڑی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوگیا۔

دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹیشن میں ماہرین نے بتایا کہ 68 سالہ یہ مریض صرف گوشت کا استعمال کر رہا تھا اور اسکا 13 کلوگرام وزن کم ہوا، تاہم جب ایک سال بعد اس کے طبی ٹیسٹ ہوئے تو  پتہ چلا کہ اس کے اندرونی اعضا میں تکلیف دہ کرسٹل بننے کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوچکا تھا۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید