جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دل دہلا دینے والی گرافک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے سے خود کو بچانا تقریباََ ناممکن لگتا ہے لیکن اب بھی کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کی مدد سے اس طرح کا مواد دیکھنے سے بچا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مقصد مصروفیت کو بڑھانا ہے انسان کے ذہنی سکون کی حفاظت کرنا نہیں اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے گرافک کانٹینٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں کم کر دی ہیں یعنی اب ایسا پریشان کن مواد آپ تک پہنچ سکتا ہے چاہے آپ نے اسے دیکھنے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو۔
تحقیق کے مطابق پُرتشدد یا پریشان کن مواد کا بار بار نظر آنا تناؤ، پریشانی اور بے بسی کے جذبات کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ پُرتشدد یا پریشان کن مواد کے انسان دل و دماغ پر اثرات قلیل مدتی نہیں ہوتے بلکہ آہستہ آہستہ انسان کے اندر سے ان جذبات کو بھی ختم کر دیتے ہیں جن کی دوسروں کا خیال رکھنے یا دوسروں کی دکھ درد کا احساس کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے اس طرح کے گرافک کانٹینٹ سے خود کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔
گرافک کانٹینٹ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات