9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور کشمیر میں جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پاکستان میں ہر سال سروائیکل کینسر سے 3 ہزار سے زائد خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ اپنی بچیوں اور بہنوں کو کینسر کی موذی مرض سے بچائیں اور ویکسین لگوائیں۔