• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

این ای او سی کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے نئے کیسز کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ ایک لاعلاج بیماری ہے، جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

این ای او سی کے اعلامیے کے مطابق وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہم بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر انسداد پولیو مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

صحت سے مزید