مانچسٹر(نمائندہ جنگ) غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ تیزی سےوزن کم کرنے کے خواہشمندہیں تو غذاکے انتخاب میں محتاط رویہ اپنانا ضروری ہے۔ فائبر والی غذائوں کے استعمال سے وزن میں جلد کمی ممکن ہے لندن فوڈ تھراپی کی نیوٹریشنسٹ لورا سدرن کے مطابق فائبر والی غذائیں بلڈ شوگر میں اضافہ کو رکتی ہیں اور ہائی بلڈ شوگر کا خطرہ کم کرتی ہیں جن ڈائیٹرز نے زیادہ فائبر والی غذا کا انتخاب کیا انہوں نے اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ وزن میں کمی حاصل کی۔کنگز کالج لندن میں غذائیت کے ماہرپروفیسر ٹم اسپیکٹر نے یہ بھی پایا کہ وہ لوگ جو زیادہ فائبر والی غذا پر ہیں ان میں آئی ایس او یوڈی ایس نامی بائل ایسڈ کم پیدا ہوتا ہے جو بھوک میں اضافے سے منسلک ہے۔ چاول اور مشروم، بیٹا گلوکن نامی حل پذیر فائبر کی قسم کا بھرپور ذریعہ ہیں۔